سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے والے غدار ہیں: منوہر پاریکر

Oct 06, 2016 | 18:32

ویب ڈیسک

 بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ آرمی نے کہا سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو کی ہو گی، ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں جو ثبوت مانگے گا غدار ہو گا۔ منوہر پاریکر اپوزیشن کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر طیش میں آگئے۔ اپنے بیان میں بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بھارتی فوج کی صلاحیتوں پر شک کر رہے ہیں، ایسے لوگ ملک سے وفادار نہیں ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے ارکان کو سرجیکل سٹرائیک پر بات کرنے سے منع کیا تھا جبکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے کئی رہنماء سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگ رہے ہیں۔

مزیدخبریں