مکرمی : زاہد حسین عباسی کی بشیر حسین جعفری سے قریبی دوستی اور گہرا تعلق رہا ، وہ عباسی صاحب ادیب، دانشور مذہبی سکالر اور مصنف ہیں، اچھی تقریر کرنے کے ساتھ نڈر ہمدرد ملنسار غریب پرور اور نفیس و شفیق انسان ہیں، ان کی کتا ب "بکھری یادیں " کے ٹائٹل پر مجاہدِ او¿ل سردار محمد عبدالقیوم خان کی تصویر ہے ،انتساب میں آپ کے دادا صاحب سردار گُل احمد خان کے نام ہے، فہرست میں او¿ل نمبر پر زاہد حسین عباسی اپنے خیالات و افکار کے محاز پر زاہد حسین عباسی کی شخصیت پر معروف دانشور محقق پروفیسر سیّد بشیر حسین جعفری کی یادگار تحریر شامل ہے یہ درست ہے کہ کوئی بھی تخلیق اس کے خالق کے ذہن صلاحیتوں اور فن کی عکاس ہوتی ہے، یہاں اظہار کروں کہ اگر کوئی شخص پوری جانبداری سے صرف سچے خواب پانچ دس مجھے سنائے تو میں اس کی تحلیل نسبی کر کے اس کے بارے میں بہت کچھ جان سکتا ہوں ، زاہد حسین عباسی کی کرنا چاہتا ہوں جن کے مطبوعہ مضامین بیانات خطوط اشتہارات خیالات اور خواہشات کا مجموعہ میرے سامنے ہے، قومی اور علاقائی پریس میں ان کے یہ مضامین میں پہلے بھی پڑھ چکاہوں ، بعض اوقات عباسی صاحب مجھ سے مشورہ طلب کرتے ہیں ، ان کے ذہن رسا میں افکار و خیالات کا ہجوم ہے ، ایک انبار ہے ، ایک خزانہ ہے اور وہاں سے ٹکڑیوں ٹکڑیوں میں اقساط میں یہ افکار باہر نکالتے اور صفحات پر بکھیرتے ہیں یہی حال سب لکھنے اور سوچنے والوں کا ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگ اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین کرتے ہیں پھر اسی مقصد اسی لگن سے کام کرتے ہیں ، ان کو اپنے مقصد کا جنون ہو جاتاہے، زاہد حسین عباسی ایک پکے مسلمان اور دیندار انسان ہیں شعائر اسلام کے پابند مضبوط ارادے والے سیاسی طور پر ان کا گہرا تعلق مسلم کانفرنس سے ہے اس کا سبب ایک تو سردار محمد عبدالقیوم خان کی شخصیت دوسرا مسلم کانفرنس کا کشمیر کے معاملے میں اٹل موقف ، جہادِ کشمیر 1947-48ءمیں زاہد حسین عباسی کی خاندانی وابستگی فکر و فلسفہ اس سیاسی پسِ منظر کے باوجود زاہد حسین عباسی دوسری سیاسی و دینی جما عتوں اچھے لوگوں ، علماءاہلِ علم اور صحافیوں سے دوستی رکھتے ہیں، جب بھی کوئی معا ملہ قومی سطح کا حادثہ ، خلفشار ، بے اطمینانی ہو زاہد حسین عباسی بے قرار ہو جاتے ہیں ، روح کانپ اٹھتی ہے وہ قلم اور کاغذ لے کر بیٹھ جانے پر ہی اکتفا کرنے کے مرد میدان ہیں ، بڑے حکام اخباروں کے مالک بڑے تاجر وکلاءاور سیاست دان زاہد حسین عباسی کے ساتھی یا ان کے سیاسی قافلے کے رضا کار ہیں ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع باغ گاو¿ں کھنتل نیلہ بٹ سے ہے۔(سید شباحت حسین جعفری ، 03065057501راولپنڈی)