پاکستان اسٹاک مارکیت میں ملاجلارحجان ، سرمایہ کاری میں 3 ارب 56 کروڑ اضافہ

Oct 06, 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 7.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40468.49 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ 15 ہزار 392 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ 38 لاکھ 29 ہزار 364 روپے کی کمی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار 280 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 7.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40468.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 40.47 پوائنٹس کی تیزی سے 20554.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 7.92 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 0.42 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 33.05 پوائنٹس کے اضافے سے 15171.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 59.43 پوائنٹس کی تیزی سے 17044.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءپی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 44.99 پوائنٹس کی مندی سے 20316.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 221 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 77.61 روپے کے اضافے سے 1782 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 70.16 روپے کی تیزی سے 12999.83 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 50 روپے کی مندی سے 2900 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 19.31 روپے کی کمی سے 943.20 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 34.48 روپے سے شروع ہو کر 34.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ چکوال اسپیننگ کے 75 لاکھ 13 ہزار 500 حصص کے سودے 12.20 روپے سے شروع ہو کر 10.92 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 2 لاکھ 72 ہزار 670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 27 کروڑ 21 لاکھ 98 ہزار 478 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 98 ارب 58 کروڑ 93 لاکھ 81 ہزار 192 روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 2 ارب 15 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 584 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 45 لاکھ 57 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں