کراچی بندگاہ پر ایک لاکھ72ہزارٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی بندگاہ پر بحری جہازوں سے ایک لاکھ 72 ہزار653ٹن سامان اتارااور چڑھایا گیا اس میںایک لاکھ38 ہزار 470 ٹن درآمدی اور34ہزار183ٹن برآمدی سامان شامل ہے جمعرات کے روز کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق درآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو54 ہزار 828 ٹن، بلک کارگو121ٹن،کول 25 ہزار999ٹن، کھاد 13 ہزار 973ٹن، راک فوس2ہزار 900 ٹن، بیج 903ٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو43 ہزار 775 ٹن،خشک کارگو98 ہزار724ٹن اور مائع کارگو39ہزار746ٹن کے علاوہ برآمدی سامان میں کنٹینرائزڈ کارگو 26ہزار704ٹن،یوریا فارمل ڈی ہائیڈ پی او3ہزار148ٹن ،ٹالک پاﺅڈر 4 ہزار 331ٹن سامان شامل ہے اس طرح کل بلک کارگو7 ہزار 479 ٹن،کل خشک کارگو34ہزار183ٹن سامان شامل تھا، جبکہ7بحری جہازوں کی کراچی بندرگاہ پر موجود گی،9 بحری جہازوں کی آمد اور5بحری جہازوں کی روانگی ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن