بیورو چیف: طاہر منیر طاہر
پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی میں دوبئی پولیس کے تعاون سے ٹریفک سیفٹی کے بارے ایک آگاہی سیشن ہوا جس میں قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔دوبئی پولیس کے عمر عثمان نے روڈ سیفٹی کے بارے اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر حادثات دوران ڈرائیونگ ٹیلی فون سننے اور سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے ہو رہے ہیں بہت سے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔دوبئی پولیس کے فرسٹ لیفٹینٹ حمدان احمد المہیری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے بھی لوگوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے آپ لوگ محفوظ سفر کرسکتے ہیں اور حادثات سے بچ سکتے ہیں اس موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کی ریلینئر قونصلر عاصمہ علی، پاکستان ایسوسی ایشن کے محمد زعیم طارق رحمن فیصل راشد اور طاہر زیدی بھی موجود تھے۔ ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی مہم کے اختتام پر تعریف اسناد بھی تقسیم کیں۔ ٹریفک قوانین کے آگاہی سیشن کو عوام الناس نے بے حد پسند کیا اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے آگاہی سیشن ہونے چاہیں سیشن کے انعقاد پر پاکستان کمیونٹی نے پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
’’سیفٹی‘‘ پروگرام
Oct 06, 2017