پندرہ روزہ دورہ کویت

بیورو چیف: عبدالشکور ابی حسن
پاکستان کے نشریاتی ادارہ سے ہوتے ہوئے بی بی سی لندن کی اردو نشریات میں اپنا کردار ادا کرنے والے معروف صحافی شاعر ماہر نشریات تحقیق کار صفدر ہمدانی نے کویت کا دورہ کیا۔صفدر ہمدانی پہلی بار ریڈیوپر پاکستان بننے کا اعلان کرنے والے مصطفی علی ہمدانی کے صاحبزادے
ہیں۔ان کے اعزاز میں پاکستانی کیمونٹی ان کویت نے ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اور تقریب برپا کی جس میں سفیر پاکستان غلام دستگیر مہمان خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت حافظ رانا خلیل احمد نے حاصل کی۔جبکہ گلہائے عقیدت بحضور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غلام سرور نقشبندی سے پیش۔اس کے بعد اسٹیج سیکرٹری حکیم طارق محمود صدیقی نے تعریفی لفظوں کی بارش میں اشتیاق ملک کو دعوت دی۔اشتیاق ملک نے کہاکہ صفدر ہمدانی کے ساتھ ایک شام منانا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔پیرامجد حسین۔عتیق الرحمان۔یوسف قریشی۔ملک اخلاق احمد۔رانا منیر احمد۔خالد محمود کا شکر گذار ہوئے جنہوں صفدر ہمدانی کے ایک شام منانے کی تقریب کا اہتمام کیا. اس موقعہ پر اشتیاق ملک نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ صحافت کی دنیا درخشندہ ستارہ ہمارے درمیان موجود ہے اور یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں ہماری دعوت کو قبول کیا۔انہوں نیکہاکہ صفدر ہمدانی تاریخ کا ایک حصہ ہیں جو تنہا اس سفر میں نکلا دشوار ترین راستوں پر چلتے ہوئے انہوں اپنا ایک مقام بنایا اور سچائی کے قلم نکلتی ہے تو بڑوں بڑوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔وہ شاعر بھی کمال کے ہیں ان کے شاعروں میں بھی حق کی صدائیں بلند ہوتی ہیں
اس موقعہ پر عتیق الرحمان نے کہاکہ ہم نے صفدر ہمدانی کا نام سنا ہواتھا لیکن ان کے شخصیت سے واقف نہیں تھے جب وہ کویت تشریف لائے اور ملاقات کا شرف ملا تو ان کی شخصیت کا پہلو نظر آیا ہماری دعا ہے وہ اس طرح اردو ادب کی خدمت کرتے رہیں۔چیئرمین ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال پیرامجد نے کہاکہ صفدر ہمدانی جب سے کویت تشریف لائے تو گلستان ادب میں بہار سی آ گئی ہے اس چمن کے پھول کھل اٹھے ہیں اور شاعر حضرات بھی متحرک ہوگے صفدر ہمدانی اردو ادب کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے عمرشباب کے واقعہ دہراتے ہوتے اپنے اشعار بھی پیش ہیں
سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کہاکہ صفدر ہمدانی کے ساتھ ان بڑی پرانی یاد اللہ ہے جب میں اور ہمدانی دونوں ریڈیو پاکستان پر کام کرتے تھے انہوں نے یادوں کے دریچے کھولتے ہوئے کہاکہ اس وقت واقعی لوگ محنت اور لگن سے کام کرہتے تھے اور وہ اس میں خوب محنت کرتے اور ایک پر اثر پیغام سامعین تک پہنچا تے تھے انہوں نے کہاکہ صفدر ہمدانی سے32سال کے بعد ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کویت میں قومی ایام۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جاتاہے اور پاکستانی کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آتی ہے۔میں ہمیشہ کی طرح کہوں گا کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھاجائے اور ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے
اس موقع پر مہمان خصوصی صفدر ھمدانی نے پاکستانی کیمونٹی ان کویت کی طرف سے ایسی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کھلے دل سے یہ اعتراف کیا کہ کویت کے اس تیسرے سفر میں جو عزت کویت کے عالمی ، ادبی،دینی اور سماجی طبقوں نے دی ہے وہ انکو دنیا میں کہیں نہیں ملی
انہوں نے خاص طور پر سفیر پاکستان غلام دستگیر کو فرزند ریڈیو پاکستان قرار دیتے ہوئے انکی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ سفیر موصوف نے کویت میں ادبی فضا اور ماحول کو بہترین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے حق سچ لکھنے کہنے والا ہمیشہ اکیلا ہی میدان کھڑا رہتا ہے جو سچ لکھتے ہیں وہ خوف ذدہ نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ صحافت میں جی حضوری نے معیار کو گرا دیا ہے قلم کار اپنی قلم کے وقار کو بلند رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت کم لوگ ہی برداشت کرتے ہیں اس لئے اکیلا ہی کھڑا ہوجاتا ہے اس موقعہ پر شاہین رضوی۔بدر سیماباور دیکر شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا آخر میں کیک کاٹا گیا-

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...