اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات میں گزشتہ چار برس میں وسعت اورگہرائی پیدا ہوئی ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور پھلے پھولے گی۔ صدرگزشتہ روز سبکدوش ہونے والے چین کے سفیر سن وی ڈونگ سے بات چیت کر رہے تھے۔ سن وی ڈونگ نے صدر سے گزشتہ ر وز ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔ صدر نے اس سے قبل ایوان صدر میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں چینی سفیرکو ہلال امتیاز بھی دیا۔ صدر سن وی ڈونگ کی پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر نے ہلال امتیاز ملنے پر صدرکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز ملنا اس کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ میرے دور سفارت میں خواب سے حقیقت بنا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں میرا قیام اپنے ہی خاندان میں قیام کی طرح تھا۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیز رفتاری سے کام وفاقی وزیر احسن اقبال کی کوششوں سے ممکن ہوا۔
;;;پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی‘ پھلے پھولے گی‘ صدر ممنون
Oct 06, 2017