اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سی ایس دھنوا نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ پاکستان کے اٹیمی ہتھیاروں کا سراغ لگانے اور انہیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ائر فورس ڈے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو سٹرائیک کر سکتی ہے۔ بھارتی فضائیہ چین اور پاکستان دونوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان دوکلام کے علاقہ میں کشیدگی بدستور موجود ہے۔بھارت ، پاکستان اور چین سے ملحق اپنے سرحدی علاقوں میں واقع اپنے فوجی اڈوں پر رائفل جنگی طیارے تعینات کرنے جا رہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے رائفل طیارے تعینات کئے جانے کے بعدبھارتی فضائیہ میں نہایت کم وقت میں اپنے دو علاقائی حریفوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی- بھارتی فضائیہ نے چین اور پاکستان کی جانب سے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ان دونوں ملکوں سے ملحق اپنے سرحدی علاقے میں فرانسیسی ساخت کے رائفل جنگی طیارے تعینات کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور یہ کام دو ہزار انیس تک مکمل ہو جائے گا-بھارت نے جس فضائی اڈے کا انتخاب کیا ہے اس کی دوری ان پڑوسی ملکوں میں فوجی کارروائی کے لحاظ سے نہایت مناسب ہے -دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے ان جنگی طیاروں کا پہلا اسکاڈرن، امبالا ائیربیس میں تعینات ہوگا اور دوسرا مغربی بنگال کی ہاسیمارا ایئربیس میں تعینات ہوگا- بھارت نے گذشتہ برس فرانسیسی کمپنی سے چھتیس رائفل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے- اس معاہدے کی مالیت سات اعشاریہ آٹھ ارب یورو ہے۔
پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں،چین کے مقابلے کیلئے بھی تیار ہیں،بھارتی ائیر چیف کی بڑھک‘سرحدی ایئر بیسوں پر جنگی جہاز تعینات
Oct 06, 2017