بیونس آئرس(سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیرا گوئے 2030 میں منعقد ہونےوالے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کیلئے مشترکہ بولی دیں گے۔منصوبے کا اعلان تینوں ممالک کے صدور نے بیونس آئرس میں کیا۔2030 کے فٹبال کے عالمی کپ کی بولی کا عمل کئی سال تک شروع نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ 2030 کا عالمی فٹبال کپ اس سلسلے کا 100 واں ٹورنامنٹ ہو گا۔ اس کی ابتدا 1930 میں یوراگوائے میں ہوئی تھی۔پیراگوئے کے صدر کے مطابق 2030 کے فٹبال کے عالمی کپ کی بولی دینے کی تیاری کے لیے پہلا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے ہو گا۔