کراچی (وقائع نگار) سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ڈاکٹر عاصم ٹرکوں میں 5-5 ہزار کے کرنسی نوٹ لے کر گئے تھے جو ان کے خلاف نیب نے 452 ارب روپے کا کیس بنا دیا۔ کیا نیب نے کرپشن کا خاتمہ کیا۔ بالکل نہیں کیا اس لئے میری التجا ہے کہ چور کو چور کہہ کر مخاطب کریں لیکن کسی کو دھونے کی کوشش مت کریں۔ مجرم کو مجرم کہیں لیکن صاف کو مجرم نہ بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی سلامتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیو سندھ سیکرٹریٹ میں جمعرات کو قومی سلامتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے 10 ارکان، 16 صوبائی اسمبلی ارکان ملٹری کے 4 میجر جنرل، 9 آئی ایس پی آر 30 سول سوسائٹی کے افراد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کراچی آپریشن میں 2500 اہلکار شہید ہوئے۔
مراد علی شاہ