شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں بنگلہ دیش کی ملکہ حسن سے تاج واپس لے لیا گیا

ڈھاکہ (بی بی سی) بنگلہ دیش کی ملکہ حسن انتل نعیم ایورل سے مس ورلڈ بنگلہ دیش کا تاج واپس لے لیا گیا ہے۔ انتل نعیم پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا۔ تاج واپس لینے کا فیصلے کا اعلان ڈھاکہ میں کیا گیا۔ معلومات کو چھپانے کے الزام پر انتل نعیم نے بتایا کہ اس فیصلے سے ان کی شکست نہیں ہوئی بلکہ یہ بنگلہ دیش کے قوانین کی شکست ہے۔ شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انتل نعیم نے کہا کہ ایک 16 سالہ لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا جائے تو اسے شادی نہیں کہا جا سکتا۔ اگر کسی کی ایس ایس سی (دسویں جماعت) کا امتحان ختم ہونے کے ایک ماہ کے اندر شادی کر دی جاتی ہے تو اس کی عمر ہی کیا ہوتی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی عمر کے بارے میں دستاویزی ثبوت پیش کر سکتی ہیں۔ بنگلہ دیش کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتل کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی تھی لیکن یہ شادی دو ماہ جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ’مس ورلڈ بنگلہ دیش میں کسی ایسی خاتون کو نمائندگی کا موقع نہیں دیا جاسکتا جس نے غلط معلومات فراہم کی ہیں۔' مس ورلڈ مقابلے کے قواعد کے تحت صرف غیر شادی شدہ افراد اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ روز قبل 27 سالہ انتل نعیم نے 'مس ورلڈ بنگلہ دیش' مقابلے کے فائنل راو¿نڈ میں کامیاب ہو کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ انتل نعیم سے ٹائٹل واپس لیے جانے کے بعد رنر اپ جیسن اسلام کو 'مس ورلڈ بنگلہ دیش' کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔
ملکہ حسن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...