چیئرمین نیب تقرری: تحریک انصاف، متحدہ نے 3,3 نام دیدئے، خورشید شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی، آج ملنے کا امکان

اسلام آباد، کراچی (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مصروفیات کی وجہ سے جمعرات کی شب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت نہ ہو سکی دونوں کے درمیان جمعرات کی شب 7 بجے ملاقات طے تھی لیکن وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملاقات ملتوث ہو گئی جو آج ہونے کا امکان ہے علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو چیئرمین نیب کی تقرر کیلئے نام بھجوا دیئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ غوث، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد اور جسٹس ریٹائرڈ محمود عالم رضوی کی بطور چیئرمین نیب تقرر کیلئے نام تجویز کئے ہیں۔ دریں اثناء تحریک انصاف نے بھی چیئرمین نیب کیلئے شعیب سڈل، ارباب شہزاد، جسٹس (ر) فلک شیر کے نام دیدیئے ہیں۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تینوں افراد اچھی شہرت رکھتے ہیں، امید ہے کہ ہمارے ناموں کو اہمیت دی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی، صرف سر راہ ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوا ہے کہ حکومتی ارکان ہی ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...