نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ حکام نے بتایا کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع مالکانگری میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار دھرم سنگھ نے اپنے گھر پر خود کو گولی ماری اور شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم دم توڑ گئے ۔ مبینہ طور پر دھرم سنگھ نے ڈیپریشن کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں ۔
خودکشی