پارلیمنٹ ہاﺅس کی سیکیورٹی ایف سی نے سنبھال لی‘ 45 اہلکار تعینات

Oct 06, 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکیورٹی کے لئے ایف سی کو تعینات کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ایف سی کے 45 اہلکارڈیوٹی پر مامور کر دئےے گئے ہےں گذشتہ روز رےنجرز کو پارلےمنٹ سے واپس بلا لےا گےا تھا تاہم وفاقی دارالحکومت کے 13داخلی راستوں اور اہم ناکوں پر تاحال رینجرز اپنی ڈےوٹی ادا کر رہے ہےں ۔ جمعرات کو رینجرز کے ہٹنے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں سیکیورٹی کے لئے ایف سی کو تعینات کردیا گیا اس سے قبل پارلیمنٹ کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کے 49افسران و اہلکار تعینات تھے۔ جمعرات کے سیشن کے لئے پینتالیس ایف سی اہلکار پارلیمنٹ میں تعینات کئے گئے ۔ پولیس کے ساتھ پندرہ جوائنٹ پٹرولنگ پر رینجرز کو نہیں ہٹایا گیا ، حکومت نے احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی بلااجازت تعیناتی پر رینجرز حکام سے جواب طلب کررکھاہے۔

مزیدخبریں