لاہور ملتان موٹروے اپریل میں عوام کیلئےکھول دی جائے گی‘ وزیر مواصلات

Oct 06, 2017

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ لاہور ملتان موٹر وے کو آئندہ سال اپریل میں عوام کیلئے کھول دیا جائے گا اور یہ عوام کیلئے ایک تحفہ ہو گا۔ اس وقت ملک مےں 13 موٹر وے پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے جن میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں اور 9 تعمیر کے مختلف مراحل میںہیں۔وہ جمعرات کے روز وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد صدیق میمن اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ کے ہمراہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور‘ ملتان موٹروے پرکام کے معیار و رفتار کا جائزہ لےنے کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزےر نے اس سلسلہ میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2013ءمیں موٹر ویز کی لمبائی 580 کلومیٹر تھی جسے 4 گنا بڑھا کر 2400 کلومیٹر تک لے جائیں گے ¾ یہ تاریخی لحاظ سے ایک کارنامہ ہو گا ¾ انہوں نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کام بھی تیزی سے جاری ہے اور یہ بھی اگست 2018ءتک مکمل ہو جائے گا ¾ کالا شاہ کاکو سے ایسٹرن بائی پاس کو بھی موٹر وے کی تکمیل سے قبل مکمل کر لیا جائے گا تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ قبل ازیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے بریفنگ میں بتایا کہ خانیوال‘ ملتان موٹر وے سیکشن پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ گوجرہ ¾ شور کوٹ اور شور کوٹ خانیوال سیکشن زیر تعمیر ہیں جن پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزیدخبریں