بیجنگ(صباح نیوز)چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی سٹار ماریا شراپوا کو رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ مینز ایونٹ میں آسٹریلیا کے نک کیریوس نے کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔گزشتہ روز چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میںروسی سٹار ماریا شیراپوا کو چائنا اوپن ٹینس میں شکست ہو گئی ہے، انھیں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے ہرایا۔ تیسرے راﺅنڈ میں ماریا شراپوا اور نمبر دوسیڈ سیمونا ہیلپ کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ سیمونا ہیلپ نے روسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔دوسری جانب مینز ایونٹ کے پری کوارٹرز فائنل میں نک کیریوس نے جرمنی کے مشا زیوریف کو ہرا دیا۔