کولمبو(آئی این پی)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آل رانڈر دنوشکا گوناتھیلاکا پر 6 میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔سری لنکن ٹیم کے منیجر نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ سری لنکا اور بھارت کے مابین ہوم سیریز کے دوران گوناتھیلاکا ٹریننگ کیمپ سے غیر حاضر رہے، حفاظتی سامان کے بغیر میچ میں شمولیت اور ٹریننگ کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔کرکٹ بورڈ نے مزید تحقیقات کے بعد آل رانڈر پر 6 ون ڈے میچز کی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ انہیں سالانہ کنٹریکٹ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک اور پلیئر کے آف دی فیلڈ نامناسب رویے کی شکایت بھی کی گئی تاہم اس پر صرف وارننگ دی گئی ہے۔