چینی اردو اولین لغت کی تیاری اور اشاعت کا منصوبہ زیر غور ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین پہلی مرتبہ دونوں ممالک کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغتکی تیاری کی منصوبہ زیر غورہے۔یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اوردونوں ممالک کی لازوال دوستی مزید مضبوط اور گہری ہونے کے ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے حکام کو برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت ’دبستان فارسی‘ کی تیاری پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس منصوبہ کے تحت ڈویژن کا ادارہ برائے فروغ قومی زبان اردو فارسی لغت تیارکر رہا ہے۔ اجلاس میں ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریٹریز کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، سید جنید اخلاق اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن