اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیراہتمام یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں ”کشمیر ای یو ویک“ کی تقریبات 9اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ کشمیر کونسل یورپییونین کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں ”کشمیر ای یو ویک“ منانے کے سلسلے میں پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افتتاحی پروگرام میں آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی شرکت کریں گے وہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
”کشمیر ای یو ویک“ کی تقریبات 9اکتوبر سے شروع ہوں گی
Oct 06, 2017