اسلام آباد(نامہ نگار) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ بھرپور طریقے سے منایا گیا ، ادارہ ”آفاق“ کے تعاون سے اسلام آباد میں واک ہوئی ،لی واک میں مختلف تعلیمی اداروںسے طلباءو اساتذہ ، سول سوسائٹی اور مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، قیادت ریحام خان نے کی جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری بھی اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے ، ریحام خان اور دیگر مقررین نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ترقی کے بنیادی لوازمات میں اساتذہ کا کردار ترجیحی اہمیت کا حامل ہے ۔ جن قوموں نے استاد کی عزت وتکریم نہیں کی ، وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ اس موقع پر اساتذہ میں خصوصی ایوارڈزبھی تقسیم کئے گئے ۔
غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور ادارہ ”آفاق“ کے تعاون سے واک کا انعقاد
Oct 06, 2017