اچھا استادطلبہ کے ذہنوں کی بند تجوریوں کو کھولتاہے، شاہد صدیقی

Oct 06, 2017

اسلام آباد (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ایک اچھا استادطلبہ کے ذہنوں کے بند تجوریوں کو کھولتا ہے اور اچھے رویے سے اپنے طلبہ و طالبات کی کردار سازی کرتا ہے اور یہ معاشرے کی مجموعی ترقی میں ان کا مثالی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام 'عالمی یوم اساتذہ' کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ قومی سیمینار سے خطاب میں کیا، لیٹریسی سینٹر کے ڈائرکٹر ¾ ڈاکٹر محمد اجمل نے کہا کہ اس سینٹر کے لئے تین تین ماہ کے مختصر دورانیہ کے بنیادی لیٹریسی کورسز متعارف کئے گئے ہیں،اختتام پر وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ¾ ڈاکٹر ناصر محمود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کئے۔

مزیدخبریں