لاہور (سیف اللہ سپرا) چیئرمین ہیومینیٹس برج فا¶نڈیشن رشید شیخ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بحران سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے اصل گھر پاکستان کی بہت فکر ہے اور وہ اس گھر کو محفوظ بنانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کے مقبول سلسلے گیسٹ ان ٹاﺅن میں کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے 22 سال سے امریکہ میں مقیم پاکستان پی ٹی آئی کو منظم بنانے کیلئے ہر طرح کا تعاون کراتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو بہت سے مسائل درپیش ہیں اور صاف ظاہر ہے کہ ان کو حل کرنے کیلئے ٹائم لگے گا کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو جنگی بنیادوں پر کرنے کی اشد ضرورت ہے ان میں سے ایک چیز ہے کہ پاکستان کا امیج دنیا میں یکسر تبدیل کرنا ہے ۔ پوری دنیا میں کوئی کمپنی ہو یا ملک اس کو اپنا برینڈ ڈویلپ کرنے کیلئے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک اچھی پرفارمنس اور دوسری امیج بلڈنگ پاکستان کا امیج درست کرنے کیلئے ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے کتنے وسائل ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان نسل ہے جو ہمارے پاس بہت بڑا اثاثہ ہے لیکن دنیا اس اثاثے کو ایک بوجھ سمجھتی ہے ایک طرف تو ہمیں امیج بلڈنگ کیلئے اپنا اوورسیز پاکستانیز اور پوری دنیا کے پاکستان کونصلیٹس کے درمیان ایک رابطہ پیدا کرکے ایک کمپنی چلانی ہوگی۔ اور لوگوں کو پاکستان کا اصل اور سوفٹ امیج دکھانا ہو گا اور دوسری طرف ہمیں اپنی یوتھ پر توجہ دیکر اس کو ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔