لاہور(لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ سیاسی بھرتیوں نے اداروں کو تباہ کرنے میں اہم کردارادا کیا،پی آئی اے،سٹیل ملز اور ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے،تینوں اداروں میں اربوں روپے کے خسارے نا اہلی کا ثبوت ہیں،نواز شریف اور زرداری نے میرٹ کا قتل عام کیا ،جس کی وجہ سے ادارے معاشی طور پر کمزور ہو چکے ہیں،ان اداروں کی دوبارہ ساخت کو بحال کرنے کےلئے تمام ملازمین کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،انہوں نے مزید کہا ن یگ نے جاتے ہوئے اربوں روپے اپنے من پسند لوگوں کو دے جس کی وجہ سے خزانہ خالی ہوا ،موجودہ حکومت کےلئے ایک پیسہ بھی نہیں چھوڑا گیا۔