اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے دنیا میں منفی پیغام جائیگا : بلاول

Oct 06, 2018

سرگودھا/اسلام آباد/کراچی(این این آئی+نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری سے دنیا میں منفی تاثر جائےگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ شہباز شریف کےخلاف مقدمے کی نوعیت اور میرٹ سے ناواقف ہیں۔ ایک بیان میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے، حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے۔شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر کو اطلاع دینی چاہیے تھی، 1985ءکے بعد پہلی دفعہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری ہوئی ہے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے الیکشن سے پہلے دھاندلی کا تاثر مل رہا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پارٹی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کارروائیوں پر زور دیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلاکر آشیانہ کیس میں گرفتار کرنا درست نہیں،شہبازشریف کو گرفتار کرنا نیب کو متنازع بنانا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو اس طرح گرفتار کیا جانا مناسب نہیں، سرکاری گاڑیاں بیچنے پر تحریک انصاف پر نیب کیس کرسکتی ہے،نیب کا بہت بھیانک قانون ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ اگر نیب کرپشن کے خلاف کام کرتی ہے تو ٹھیک ہے،پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے عرصے سے انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں،ہمارے کئی رہنما جیلوں کے اندر ہیں اور انہیں ضمانت نہیں مل رہی ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی سب سے بڑی نااہلی نوازشریف کیس میں ہے، اگر نیب نے تیزی دکھانی ہے تو ثبوت کی بنیاد پر گرفتاریاں کرے،احتساب عدالت نے کہا کہ نوازشریف کے اوپر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی نہیں مسلط کی گئی ہے ¾100 دن کے وعدے کیے گئے مگر عمل درآمد نہیں ہورہا۔وزیراعظم سے لے کر وزراءتک ہر دوسرے دن موقف سےپیچھے ہٹ جاتے ہیں۔سعےد غنی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر مےاں شہباز شرےف کو اس طرح گرفتار کرنا مناسب نہےں تھا ،وفاقی وزےر اطلاعات کے بےان نے نےب کو بہت ذےادہ متنازعہ بنا دےا ہے،مےاں نواز شرےف کو پکڑا گےا تو ہم سمجھ رہے تھے کہ مقدمہ بہت مضبوط ہے مگر احتساب عدالت نے فےصلہ دےا کہ کرپشن کا الزام ثابت نہےں ہوا،مےاں شہباز شرےف کے کےس کا بھی ےہی حشر ہوا تونےب کی کارروائی کا کوئی فائدہ نہےں ہے ،100دن کا پلان دےنے والوں نے عملی طور پر چند گاڑےاں اور بھےنسےں فروخت کرنے کے سوا کچھ نہےں کےا، اےف آئی اے سے مطالبہ کرتے ہےں کہ جو اکاونٹ سامنے آئے ہےں ان کی تمام معلومات کو عام کرئے کہ پےسے کس کے تھے ،کس کا اکاونٹ تھا اور کون اس سے فائدہ اٹھا رہا تھا ،سعےد غنی نے ان خےالات کا اظہار گذشتہ روز پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ،اس موقع پر نذےر ڈھوکی،اور حافظ نعےم بھی موجود تھے ،سعےد غنی نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی نہیں لائی گئی ہے،فواد چوہدری کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو حکومت کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے‘ انہوں نے کہا ماضی میں بھی بے نظیر شہید اور آصف علی زرداری کے اوپر جھوٹے الزامات لگائے گے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی کے کسی فرد نے کرپشن کی ہے تو انہیں چھوڑ دیں۔ 2002 ءکے انتخاب میں مشرف نے نیب کے ذریعے سیاسی جماعتیں توڑیں پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے ہیں پولیس اور بیورو کریسی میں سیاسی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے لیکن پاک پتن کا واقعہ پوری قوم کے سامنے ہے تحریک انصاف ڈبل سٹینڈرد کے مطابق کام کررہی ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ نیب کا ادارہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ہے۔ نیب بتائے کیا یہ ادارہ سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1985 کے بعد پہلی بار کسی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ردعمل میں جے یو آئی کے سربراہ نے خبردارکیا ہے کہ محمدشہباز شریف کی گرفتاری سیاستدانوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے۔
بلاول/خورشید شاہ

مزیدخبریں