مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں‘ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے : فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر و سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتاری کو خوش آئند قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو جن لوگوں نے لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہئے، نیب کو اس معاملے میں جو بھی تعاون درکار ہوگا ، حکومت کریگی، یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونیوالی ہیں، احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے گا، کرپشن کیخلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری فواد نے کہا کہ کچھ دیر قبل قومی احتساب بیورو نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا ہے، یہ مقدمات مسلم لیگ (ن) کی اپنی حکومت میں نیب نے قائم کئے تھے اور یہ مقدمات چلتے رہے، گرفتاری میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔ درمیان میں نگران حکومت آئی اس دور میں بھی یہ مقدمات چلتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نیب نے ان مقدمات کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کر کے دیکھ لیا ہے ان مقدمات میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اور دوسری سکیموں میں 56 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس تمام معاملے میں مکمل غیر جانبدار ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان کو جن لوگوں نے لوٹا ہے ان کا احتساب ہونا چاہئے اور اس احتساب کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اقدام کو ہم خوش آئند سمجھتے ہیں اب اس معاملے کو آگے بڑھنا چاہئے اور باقی بڑے مقدمات میں جو لوگ ملوث ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب صاف پانی منصوبے کی تحقیقات کررہا ہے‘ صاف پانی منصوبے میں تین سو ارب روپے ضائع کئے گئے‘ خادم اعلیٰ کا حکم تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر کسی کو ٹھیکہ نہیں دیا جائے گا‘ صاف پانی کمپنی 2014 میں دیہی علاقوں کے لئے بنائی گئی تھی۔ جمعہ کو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے باوجود کسی کا بھی اشتہار نہیں روکا جائے گا۔ خادم اعلیٰ کا حکم تھا کہ ان کی مرضی کے بغیر کسی کو ٹھیکہ نہیںدیا جائے گا۔ صاف پانی منصوبے میں تین سو ارب روپے ضائع کئے گئے۔ نیب صاف پانی منصوبے کی تحقیقات کررہا ہے۔ صاف پانی کمپنی 2014 میں دیہی علاقوں کے لئے بنائی گئی تھی۔ کسی دیہی علاقے میں ایک بوند پانی نہیں پہنچایا گیا صاف پانی منصوبے کو رواں سال مکمل ہونا تھا۔
فواد حسن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...