لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کو 12اکتوبر کو موچی گیٹ گراﺅنڈ میں جلسہ کی اجازت دے دی گئی۔ جلسے کیلئے شام 6بجے سے رات پونے بارہ بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔ جلسے کیلئے درخواست مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نے حکومت کو دی تھی۔ مسلم لیگ(ن) کے جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف‘ مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ حکومت نے جلسے کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا۔
موچی گیٹ/جلسہ