ڈوپنگ کیس: پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4ماہ کی پابندی عائد کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد پر بورڈ کے اینٹی ڈوپنگ قواعدکی خلاف ورزی کرنے پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔احمد شہزادپر پابندی کا اطلاق 10 جولائی 2018 سے چار مہینے تک ہوگی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹربیونل کے سامنے کرکٹر احمدشہزاد نے قبول کیا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن ان کا یہ اقدام دھوکہ دینے کے لئے نہیں تھا ،احمدشہزاد کی درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی سی بی نے آرٹیکل 8.6 کے تحت پابندی لگائی،احمدشہزادپرعائد پابندی 11نومبرکوختم ہوگی،اوپنراحمدشہزاد کاڈوپ ٹیسٹ 21جون کومثبت آیا تھا، پی سی بی نے احمدشہزادکوسنٹرل کنٹریکٹ سے بھی فارغ کردیاتھا۔یاد رہے کہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں حشیش کی مقدار پائی گئی تھی اور حشیش کا نشہ عام طور پر تفریحی نشہ کہلاتا ہے جس کا شمار قوت بخش ادویات میں نہیں ہوتا،واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ان کے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا اور ان کا نام قائد اعظم ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن