بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے بیجنگ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شون یینگ نے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں امریکی الزامات کو "بلا جواز" اور "بے ہودہ" قرار دیا۔