لاہور (نامہ نگار) شہریوں کو موٹرسائیکلیں دینے کی آڑ میں لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکنڈل میں ملوث ملزمان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ متاثرین نے اس موقع پر چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملزمان سے موٹر سائیکلیں یا پھر ان کی رقوم واپس دلائی جائیں ۔واضح رہے کہ نیب لاہور اس سکینڈل میں ملوث سترہ سے زائد ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔