قوم عمران خان کیساتھ‘ اپوزیشن کا کام محض شورمچاناہے:رانا جاوید

Oct 06, 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ قوم عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہے ،اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا تجاوزات اور قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے،رائیونڈ میں بھی قبضہ گروپوں اور بااثر شخصیات کی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے گا ، کسی کورعائت نہیں ملے گی، کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں فی الحال تحریک انصاف کا کوئی صدر نہیں ہے لیکن جلد نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ الیکشن کے ذریعے منتخب ہوگا۔

مزیدخبریں