لاہور (این این آئی)گندے انڈوں کا سپلائی نیٹ ورک ٹوٹنے کا سلسلہ جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سلامت پورہ لاہور میں کامیاب کاروائیاں کر کے گندے انڈوں کی ایک اور چین پکڑلی ،دو کولڈ سٹورز میں رکھے تین لاکھ چونسٹھ ہزار گندے انڈے برآمد کر کے تلف کرنے کے لیے بھجوا دیئے گئے جبکہ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ عاشق کولڈ سٹور کو ساڑھے تین لاکھ گندے انڈے برآمد ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا،الفیروز کولڈ سٹور کو 14ہزار سے زائد گندے انڈے برآمد ہونے پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔