بارود برآمدگی کے مقدمہ میںگرفتارملزم علی معاویہ کادس روز ہ جسمانی ریمانڈ

Oct 06, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم علی معاویہ کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ،مقدمہ میں نامزد ملزم علی معاویہ کیخلاف سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران بارود برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں عدالت نے ٹریفک وارڈن شاہد سرور قتل کیس میں نامزد ملزمان راجہ رائید وغیرہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سولہ اکتوبر کو شہادتیں طلب کر لیں۔مقدمہ میں نامزد ملزم راجہ رائید وغیرہ کیخلاف تھانہ وارث خان پولیس نے ماہ رمضان میں دوران ڈیوٹی کمیٹی چوک کے قریب ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو فائرنگ سے قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔

مزیدخبریں