ملتان(نمائندہ خصوصی) محکمہ تعلیم ملتان نے سکول فیس میں دوگنااضافہ کرنے پر پرائیویٹ سکول کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق قاسم بیلہ کے رہائشی ریٹائرڈ آرمی ملازمی ناصر حیات نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان ریاض خان کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ علاقہ میں قائم ایچ این سائنس سکول کی فیس میں دوگنا اضافہ کردیا ہے انہوںنے موقف اختیار کیا ہے کہ اپریل 2018میں بیٹے رضوان کو سکول داخل کروایا تو ماہانہ فیس700 روپے مقررہوئی مگر گزشتہ ماہ سکول انتظامیہ نے 1400 روپے فیس کا ووچربھجوادیا جوکہ سپریم کورٹ اور محکمہ تعلیم کی ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے لہٰذا مذکورہ سکول کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر ڈی سی او سکنڈری ملتان نے کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملتان رانا ولایت علی کو انکوائری آفیسر مقررکردیا ہے۔
فیس میں دوگنا اضافہ کرنے پر نجی سکول کے خلاف انکوائری شروع
Oct 06, 2018