لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ کیس، احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نےاپنی ذاتی مداخلت سےکئی ارب روپے بچائے ہیں۔میں نے اپنی نیند اور صحت خراب کی،شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کراتے ہوۓ کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 75 ارب روپے بچائے۔دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کی ہے۔کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،شہبازشریف نے کہا کہ یہ مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ایک دھیلےایک پائی کی کرپشن نہیں کی۔