لاہور ( پ ر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کے معمار ہیں۔ ان کی عزت وتکریم لازم ہے۔ اساتذہ کرام طلبہ کو صرف نصاب کی تعلیم تک محدود نہ رکھیں بلکہ ان کی کردار سازی اور تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے سلام ٹیچر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ گرلز سکول سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اساتذہ معاشرے کے معمار ہیں:صوبائی وزیر خوراک
Oct 06, 2019