فوری انصاف کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے گے،عامرذوالفقار

Oct 06, 2019

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے گی وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اسلام آباد پولیس کو دوسرے صوبوں کی پولیس کیلئے رول ماڈل بنایا جائے گا ماڈل ڈویژنوں کے اے ایس پی فاروق احمد بجرانی،اے ایس پی سرفراز احمد ورک،اے ایس پی فاروق امجد بٹر نے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطے شروع کر دئیے ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں معززین علاقہ اور تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران سے میٹنگ کریںتھانہ کوہسار میں مصالحتی کمیٹی کے ممبران سے مشاورت کی گئی اسی طرح ماڈل سب ڈویژن بھارہ کہو اور بنی گالہ نے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا اور عوامی رابطے تیز کر دئیے جس میں بتایا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کے وژن کے مطابق پہلے سلام اور پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایا جائے گا،کسی بھی شہری کو کسی پولیس افسر یا جوان سے کوئی جائز شکایت ہو تو بلا خوف و خطر ہمیں بتائے اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں