امریکہ کا ہیلتھ انشورنس نہ کرانے والے تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار

Oct 06, 2019

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے صحت کی انشورنس اور میڈیکل سے متعلق اپنے اخراجات نہ اٹھانے والے تارکین وطن کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ پر دستخط بھی کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کا اثر پناہ گزین کے طور پر پناہ حاصل کرنے والے کسی شخص پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں