عالمی سطح پر سیاسی، اقتصادی بے چینی بڑھ رہی ہے، رواں سال 70 ارب ڈالر کا قرض دیا: آئی ایم ایف

نیویارک (اے پی پی، نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔ آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال بڑھ رہی ہے جس کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے رکن ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام رکن ممالک کے لئے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پرتوجہ مرکوز کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء میں آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی اکنامک سرویلئنس، فنانسنگ کی فراہمی و لینڈنگ اور کپیسٹی ڈویلپمنٹ پر مشتمل تین ایریاز میں معاونت فراہم کی۔ چار کم آمدنی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کو 32 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جب کہ تکنیکی معاونت و کپیسٹی ڈویلپمنٹ کی مد میں 30 کروڑ60 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...