لفٹ میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ آپریٹر اور سپروائزر کیخلاف درج

Oct 06, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) میو ہسپتال کی لفٹ میں پھنس کر نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ متوفی فہد کے والد زاہد کے بیان پر درج کیا گیاہے۔گوالمنڈی پولیس کے مطابق مقدمہ لفٹ آپریٹر عبدالستار اور لفٹ سپروائزر کے خلاف حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں