لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں دوسری مرتبہ میچ کھیلا گیا۔ اس سے قبل گذشتہ سال 29 اکتوبر کو سری لنکن ٹیم امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کا آخری میچ کھیلنے کیلیے پاکستان آئی تھی اور یہ میچ لاہور میں اسی گراونڈ میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے اس میچ میں 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2018 ء میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جبکہ گذشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔