ماحور شہزاد سیمی فائنل میں ہار گئیں

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد انٹر نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہار گئیں ۔بلغارین انٹر نیشنل بیڈ منٹن ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں ماحور شہزاد کو اسٹونیا کی گیئر سار نے اکیس سترہ اور اکیس بارہ سے شکست دی ۔ ماحور شہزاد اب ایک ہفتے کی ٹریننگ کیلئے ڈنمارک جائیں گی ۔ وہ دبئی انٹر نیشنل چیلنج کپ میں بھی حصہ لیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن