لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ہے۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں شاندار باولنگ کی جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی توقعات کے مطابق کھیل نہیں سکے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے ہم سے بہت اچھا کھیلا ہے جس کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ماضی میں اچھا کھیلا ہے، امید ہے اگلے میچوں میں دونوں کھلاڑی اچھا کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اگلے میچوں میں ٹیم کو جتوا سکتے ہیں۔ احمد شہزاد کو بطور اوپنر کھلانا تھا جس وجہ سے فخر زمان کو ریسٹ کرایا گیا۔ جو لڑکے ٹیم میں کھلائے ہیں ان کو پورا موقع دیا جائے گا۔شاداب ایسا باؤلر ہے جس نے ماضی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فہیم اشرف ایک اچھا آل راونڈزر ہے لیکن وہ آج آف کلر دکھائی دیا۔
مختصر فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی:سرفراز احمد
Oct 06, 2019