کراچی: جعلی اکائونٹس کے بعد بیوہ کا کروڑوں کا پلاٹ نکل آیا: نیب کا نوٹس

کراچی(نیٹ نیوز) بے نامی اکاؤنٹس کے بعد کراچی میں اب ایک خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے شاہ فیصل کالونی کی رہاشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا ہے جس میں تحقیقات کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں نیب اسلام آباد کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کا کراچی کے پوش علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے جس کی مالیت 80 کروڑ سے بھی زائد ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں بیوہ ہوں اور اس وقت اپنے بھائی کے گھر مقیم ہوں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، اگر نیب نے مجھے سوالات یا تحقیقات کرنی ہے تو مجھے کرایہ دیا جائے، دوسری جانب نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کے نام پرکراچی کے مہنگے علاقے میں تین سو بیس گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کر کے نکالا گیا اور اسے گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...