لاہور (سٹاف رپورٹر) حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کے دن، کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سمیت دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی۔ دوپہر کا کھانا حمزہ شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کیساتھ کھایا۔ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور حمزہ شہباز شریف کے کیس پر مشاورت کی گئی جبکہ میاں شہبازشریف نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کی مذمت کی۔ لیگی کارکنان بھی کوٹ لکھپت جیل کے باہر حمزہ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے۔
حمزہ سے شہباز شریف‘ اہلخانہ کی ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Oct 06, 2019