مودی ، حسینہ واجد ملاقات: سکیورٹی، ٹرانسپورٹ، توانائی میں تعاون کے معاہدے

نئی دہلی (عرب نیوز) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے بھارتی ہم منصب مودی سے ملاقات کی۔ دونوں نے باہمی تعاون بڑھانے اور لاکھوں روہنگیا مسلمان مہاجرین کی میانمار محفوظ واپسی کیلئے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ حسینہ واجد نے کہا ریاست رخائن میں سکیورٹی اور سماجی حالات میں بہتری کے اقدامات ہونے چاہئیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہائش پذیر مہاجرین کو بھارت اضافی امداد دے گا۔ دونوں لیڈروں نے سکیورٹی توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...