کشمیر میں سکوت، خواتین غیر محفوظ‘ فوجیوں کو کٹہرے میں لایا جائے: بھارتی تنظیم

سری نگر، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ نوائے وقت، آن لائن) خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی بھارتی تنظیم کے وفد نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔ 6 روزہ دورے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی پر ایک سکوت کی کیفیت ہے۔ آزادی اظہار مکمل ناپسند ہے، چپے چپے پر تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں تشدد کا ہر گھڑی خطرہ رہتا ہے کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔ بھارتی اہلکار رات کو گھروں میں داخل ہوکر خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔ کشمیری خواتین اور بچوں کو راتوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جاتا ہے۔ وادی کے لوگوں کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی حالت انتہائی دگرگوں ہے۔ ہر کشمیری بھارت کیخلاف ہوچکا ہے۔ کشمیری بھارتی میڈیا سے سخت نالاں ہیں جو وادی کی درست رپورٹنگ نہیں کررہا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز سنے اور ان کی دادرسی کرے۔ جرائم میں ملوث بھارتی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق2019 کے پہلے چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم کے181 واقعات پیش آئے ہیں جو کہ گزشتہ ساڑھے تین سال کی نسبت دوگنا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...