سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا: چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ابک بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کیخلاف گزشتہ روز فیصل آباد میں ایکشن لیا گیا ۔ چیئرمین ایف بی آر کے مطابق میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث افراد کیخلاف بہت بہت سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...