پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی موقف مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات اور کشمیر اور پاکستان سے متعلق دیگر امور کے بارے میں موقف کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے اور ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا بھارتی مظالم سے متاثرہ کشمیریوں سے متعلق ہماری بین الاقوامی اور اخلاقی ذمہ داری کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اشتعال انگیز ی کرتا ہے تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ اپنے ان ناقابل دفاع اقدامات کے بارے میں حقائق کا سامنا نہیں کرنا چاہتا جوانتہا پسندانہ ذہنیت اور بالادستی کے عزائم کی زہریلی آمیزش پر مبنی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا خود کو جمہوریت پسند ملک کہنا یکسر قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یہ جاننا چاہتی ہے کہ جمہوریت اور اعتدال پسند ملک کس طرح دو ماہ سے زائد عرصے تک اسی لاکھ افراد کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھ کر محصور رکھ سکتا ہے ور دنیا کو سب اچھا ہے کا تاثر دیکر دھوکہ دے سکتا ہے۔ترجمان نے استفسار کیا کہ ایک جمہوریت اور اعتدال پسند ملک گائے کو تحفظ دینے والے انتہا پسندوں کی پشت پناہی کرنے والوں اورگھر واپسی اور Love جہاد جیسی بدنام سکیموں کی کس طر ح سیاسی سرپرستی کرتا ہے۔ترجمان نے بھارت کو مشور ہ دیا کہ وہ سفارتکاری اور اعتدا ل پسندی کے بارے میں اپنے لیکچرز اپنے پاس رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیں گے کہ عقل کل کا دعویدار بھارت اپنا علاج خود کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...