شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں ساڑھے پانچ ماہ بعد 22 اکتوبر کوسماعت کیلئے مقرر

Oct 06, 2019

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان میں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ساڑھے پانچ ماہ بعد22 اکتوبر کو سماعت کرے گا، صاف پانی اور آشیانہ سکینڈلز میں نیب نے ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر رکھا ہے،لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں