تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے: جہانگیر ترین

Oct 06, 2019

دنیاپور ( نامہ نگار ) ملکی معیشت درست سمت گامزن ہوگئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں مہنگائی اور بیروزگاری پر جلد قابو پالیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر خان ترین نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ کی قیادت میں اپنی رہائشگاہ واقع اسلام آباد میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لودہراں کوترقیاتی حوالے سے دیگراضلاع سے پیچھے نہیں رہنے دیا جائے گا انہوں نے چوہدری زوارحسین کے مطالبے پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مرادسعید کو سپرہائی وے پر دنیاپور میں یوٹرن کا مسئلہ جلد حل کرانے کے لئے کہا وفد میں سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہائی کورٹ لاہور میاں محمد اکبرآرائیں، پنجاب بارکونسل جیل ریفارمز سب کمیٹی کے چئیر مین راؤعمر جاوید ایڈووکیٹ اور انجینئر رضوان احمد ربانی شامل تھے ۔

مزیدخبریں